پاکپتن کی خبریں 29/7/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) دربار حضرت محبوب الہٰی خواجہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی (انڈیا) کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی نے پاکستان آمد کے بعد سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت با با فریدالدین مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضری دی اور دربار حضرت با با فرید پر چادر پوشی کی اور تاریخی مسجد اولیاء میں نوافل ادا کیے۔انہوں نے دونوں ملکوں میں بھائی چارے اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پردیوان سید طاہر نظامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ بزگان دین نے ہمیشہ پیار ،محبت اور رواداری کا درس دیا،بزگان دین غیر مسلموں کے ساتھ بھی ہمیشہ اخلاق اور شفقت کے ساتھ پیش آئے جس کی وجہ سے برصغیر میں اسلام تیز ی سے پھیلا،ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت محبوب الہٰی خواجہ نظام الدین اولیائ،حضرت با با فریدالدین مسعود گنج شکرکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اسلام کی سربلندی کے لئے کام کریں۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں احمد رضاخا ں مانیکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلہ نے ثابت کیا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں،پانا مہ لیکس کا فیصلہ شریف خاندان کی کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، عمران خان کی شریف خاندان کی کرپشن کیخلا ف17 سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ملک میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے احتساب کا آغاز ہو گیا ،سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کا فیصلہ سناتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے دور حکومت کے دوران کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، پاکستان وہیں کا وہیں کھڑا ہے حکمرانوں کی ملکی ترقی صرف اور صرف دعوئوں تک ہی محدود ہے ۔احمد رضا مانیکا نے کہا کہ میٹھائیاں بانٹنے والے سپریم کوٹ کے فیصلہ پر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، تحریک انصاف ملک میں انصاف کا نظام رائج کرکے عوام کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) انصاف لائرز فورم ضلع پاکپتن کا اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر جشن کا اظہار۔بتایاگیاہے کہ انصا ف لائرز فورم ضلع پاکپتن کا اجلاس میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر ریاض ارشدخان نیازی ایڈووکیٹ، I.L.F کے ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر علی چھینہ ایڈووکیٹ، شفقت یٰسین موہل ایڈووکیٹ، سمیت I.L.F کے ضلعی عہدیداران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کی شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف 17سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے ، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے احتساب کا آغاز کر دیا گیاہے ۔اجلاس میں وکلاء نے سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ لیکس کا فیصلہ سناکر نواز شریف کو ناہل قرار دینے پر جشن کا اظہارکر تے ہوئے عوام کو مبارکباد پیش کی۔۔۔۔۔۔