پاکپتن کی خبریں 1/7/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، ضلعی صدر میاں احمد رضاخاں مانیکا نے کہا ہے کہ ریمن ڈیون کی رہائی میں مدد کرنیوالے حکمران کس منہ سے محب وطن ہونے کے دعوے کرتے ہیں، جے آئی ٹی کو ڈرا دھمکا کر من مرضی کا فیصلہ نہیں لینے دیں گے ، جے آئی ٹی کو دھمکایا گیا تو تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی ۔انہوںنے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ غربت اور بے روز گاری کا ہی نتیجہ ہے ، حکمرانوں نے پاکستان کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا مہنگائی سے تنگ آکر عوام آئے روز اپنے بچوں کے ہمراہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جاگیر دار حکمران نے ملک کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصافی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ملک سے کرپشن ، مہنگائی ،لاقانونیت ،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے عوامی مسائل کے خاتمہ اور ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کا نظام رائج کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)شعور پروڈکشن اور سانجھ لوک کے زیر اہتمام فیملی فیسٹیول منعقد ہوا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر بابا نجمی نے شرکت کی ۔پروگرام میں صوفیانہ موسیقی ،کلچرل پرفارمنس ،اور دیگر ثقافتی رنگ پیش کیے ۔پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر محمدمسعود خالد ،رانا طارق عزیز ناصر،محمد جمیل فریدی اور میاں عبدالطیف بھی شریک تھے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ ادکار راشد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار پاکپتن آیا ہوں اور مجھے یہ پروگرام اور لوگوں کا ذوق دے کر بہت خوشی ہوئی پاکپتن کی عوام نے جو محبت دی اس کا میں شکر گزا ر اور ایک پروقار تقریب منعقد کرنے پر علی حسنین مسعود اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر نے اپنے کلام پیش کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں شعور جو کام کر رہی وہ قابلِ تحسین ہے میں ہمیشہ ان کے ساتھ اور رہوں گا پاکپتن کی عوام سے ہمیشہ بڑا پیار ملا ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس ، ماہ رمضان میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر ڈی پی او کوخراج تحسین ۔ بتایاگیاہے کہ مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس صدر حاجی محمد وسیم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر محمود سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ماہ رمضان ،مساجد اور عبادت گاہوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر تاجروں نے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک سمیت ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ ضلع پاکپتن کے شہریوں کی جان ومان کا تحفظ اور پاکپتن کو امن وامان کو گہوارہ بنانے کیلئے پولیس کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔۔۔۔