پکتیا : افغان فوجی کی فائرنگ سے3 امریکی فوجی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) کے صوبہ پکتیا میں افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی ٹرینرز ہلاک ہوگئے۔ عسکری حکام کے مطابق واقعہ صوبہ پکتیکا کے ضلع خیرکوٹ میں پیش آیا۔

جہاں افغان نیشنل آرمی کی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے تین فوجیوں پر فائرنگ کی۔ واقعی کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اندرونی حملوں میں اکثر افغان طالبان ملوث ہوتے ہیں۔