فلسطین (جیوڈیسک) فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کی 9 ویں برسی کے موقع پر راملہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام راملہ میں ثقافتی سنٹر میں کیا گیا۔ سنٹر کو یاسر عرفات کی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔ فلسطین کے موجودہ صدر محمود عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یاسر عرفات کی موت کے بارے میں سچائی ضرور منظر عام پر لائے جائے گی۔
تقریب میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاسر عرفات کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ فرانس نے سنہ 2012 میں یاسر عرفات کی بیوہ کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کیا تھا اور بین الااقوامی ماہرین نے راملہ میں یاسر عرفات کی قبر کشائی کی تھی۔