فلسطین(جیوڈیسک)فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض نے حکومتی پالیسیوں پر اختلاف کے باعث اپنا استعفی صدر محمود عباس کو پیش کر دیا۔وزیراعظم سلام فیاض اور صدر کے امریکی نژاد اسسٹنٹ کے درمیان فلسطین اسٹیٹ بلڈنگ کے قیام پر اختلافات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کیمطابق صدر کے اسسٹنٹ کو مغربی ریاستوں کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ سلام فیاض انکی ملک بدری چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز صدر محمود عباس کی اردن سے واپسی پر وزیراعظم سلام فیاض نے اپنا استعفی صدر کو پیش کر دیا۔ تاہم صدر نے استعفی منظور کرنے یا امریکی نژاد اسسٹنٹ کی ملک بدری پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔