فلسطین کا اسرائیلی مظالم کیخلاف سفارتی اور قانونی ذرائع استعمال کرنے کا فیصلہ

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

رملہ (جیوڈیسک) فلسطین نے اسرائیلی مظالم اور دھمکیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سفارتی اور قانونی ذرائع استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت فلسطین ایک بار پھر سلامتی کونسل میں اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد پیش کرے گا۔

اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود فلسطین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں جانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔