فلسطین ، اسرائیلی انتہا پسندوں نے مغربی کنارے پر قائم مسجد شہید کر دی

Mosque, Martyr

Mosque, Martyr

فلسطین (جیوڈیسک) اسرائیلی انتہا پسندوں نے مغربی کنارے پر قائم مسجد کو شہید کر دیا۔ فلسطینی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتہا پسندوں نے رات گئے المغائیر گاؤں میں مسجد کو آگ لگا دی۔

آگ سے مسجد کی پہلی منزل مکمل شہید ہوگئی۔ فلسطینی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی گاؤں میں دو ہزار بارہ میں بھی ایک مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔