فلسطین اسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریگا

Palestine

Palestine

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین اپنے علاقوں سے اسرائیلی قبضہ 2 سال میں ختم کرانے کی قرارداد سلامتی کونسل میں بدھ کو پیش کریگا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ قرار داد رد کر دی جائے گی۔ فلسطینی رہنمائوں نے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو پیش کی جانے والی قراداد میں توقع ہے کہ اسرائیل کو 2 سال کی ڈیڈ لائن دی جائے گی کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا قبضہ ختم کرے۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں ممکنہ فلسطینی ریاست کے حوالے سے جو بھی قرارداد پیش کی جائے گی وہ رد کر دی جائے گی ادھر اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان آج اٹلی کے دارالحکومت روم میں ملاقات ہو گی۔

نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد منگل کے روز جان کیری فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات سے لندن پہنچ کر ملیں گے۔