غزہ (ویب ڈیسک)فلسطین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف بین الااقوامی فوجداری عدالت میں پہلا مقدمہ یکم اپریل کو دائر کرانے کا اعلان کر دیا۔
تنظیم آزادیِ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد شطیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے خلاف آئی سی سی میں پہلا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
یہ مقدمہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دو ہزار چودہ کی جنگ اور عرب اردن میں یہودی آبادکاری کے خلاف ہوگا۔ اس سے قبل فلسطین کی جانب سے رواں سال2 جنوری کو آئی سی سی کی رُکنیت اور اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے فلسطین پر اقتصادی پابندیاں لگانا شروع کر دی تھیں۔