عرب لیگ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی حمایت کرے گی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ جس سے قیام امن کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے ویسٹ بینک میں سات سو بتیس گھروں کی تعمیرات کا اعلان کردیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس آج فلسطینی سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے۔ جس میں اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی سمیت اسرائیلی تعمیرات بھی زیر بحث لائی جائیں گی۔