فلسطین کا اسرائیل میں قیدی کی شہادت پر تحقیقات کا مطالبہ

Palestine

Palestine

اسرائیل(جیوڈیسک) اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کی مبینہ شہادت پر فلسطینی حکام نے عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے تاہم اسرائیلی جیل حکام نے دعوی کیا ہے کہ عرفات کو دل کے دورے میں ڈاکٹروں کی جانب سے بچانے کی کوششوں کے باوجودجانبر نہ ہو سکا۔

ہیبرون کے جیل میں قید تیس سالہ عرفات جریدات کے لواحقین نے جیل حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفات کو اسرائیلی فوجیوں نے چھ دن قبل یہ کہہ کر گرفتار کیا کہ وہ اپنے بچوں سے آخری بار مل لے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی جیل خانہ جات کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ عرفات کی موت کا مقدمہ درج کیا جائے اورایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسرائیلی جیلوں میں معائنہ کرکے فلسطینی قیدیوں کی اصل صورت حال معلوم کرے تاکہ اسرائیل قیدیوں سے انسانیت سوز سلوک سے باز رہے۔