فلسطین (جیوڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد ہی دوبارہ ایک قرارداد کا مسود جمع کرائیں گے، جس میں مقبوضہ علاقوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے اسرائیل کو تین برس کی مہلت دی جائے گی۔ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پیش کی گئی ایک قرارداد کو سلامتی کونسل نے مسترد کر دیا تھا۔
فلسطینی حکام نے قرارداد مسترد ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آخری لمحوں میں وعدے کے باوجود نائجیریا نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا۔
دوسری طرف فلسطین کی طرف سے جرائم کی عالمی عدالت میں رکنیت کی درخواست دینے کے بعد اسرائیل نے فلسطین کو محصولات کے ذریعے وصول کی جانے والی بارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقوم کی منتقلی روک دی ہے۔