فلسطین کا اسرائیل کےجنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت میں جانیکا فیصلہ

Riyadh al-Maliki

Riyadh al-Maliki

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نےغزہ میں اسرائیل کےجنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی ہالینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزیر خارجہ کا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا یہ دورہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے تین روزہ جنگ بندی معاہدے کے فوری بعد کیا جا رہا ہے۔

وہ عالمی عدالت سے استدعا کریں گے کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔