فلسطین صرف عرب نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، مذہبی و سیاسی رہنما

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) کے مذہبی و سیاسی رہنماں نے کہا ہے کہ اولیا کی سرزمین فلسطین صرف عرب نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے باہمی تفرقات کو دور کرکے مقبوضہ مسلمان علاقوں کو آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ کانفرنس سے قاضی عبدالقدیرخاموش علامہ مقصود علی ڈومکی عبدالرف ساسولی سمیت دیگر دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماں نے خطاب کرتے ہوے کہاہے۔

مسلمان اس وقت سیاسی مذہبی اخلاقی طور پر زخموں سے چور ہیں اگر باہمی اختلافات اور فرقہ وارایت جیسے مسائل سے چھٹکارا پایا جائے تو فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔شرکاکا کہنا تھ کہ علماکا ہاتھ چومنے کے بجائے انہیں جھنجوڑنے کا وقت ہے تا کہ وہ اٹھیں اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں۔

کانفرنس میں مسلمانوں میں پائی جانیوالی تفرقات کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے شرکاکا کہنا تھا عالم اسلام بالخصوص خود کو انسانیت کا علمبردار کہنے والی عالمی طاقتیں فلسطین میں قیام امن کے لئے کردار ادا کریں کانفرنس میں فلسطین مسئلے پر سیر حاصل بحث کی بعد ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں پورے دنیا کے مسلمانوں بالخصوص بلوچستان کے عوام سے جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔