فلسطین میں امن وامان قائم کروانے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ریاست علی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ ریاست علی کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں امن وامان قائم کروانے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔حکومت سعودی عرب کو ساتھ ملا کر اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں اور اسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے وگرنہ وہ اسر ائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

مسلم ممالک اپنی عدالت انصاف ،تجارتی منڈیاں،اسلامی یونین بنائیں اور مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیں’بیت المقدس کی آزادی کیلئے کیاجانے والا جہاد سب سے بڑا جہاد ہو گا۔ مسلمان فرقہ واریت اور گروہی سیاست ختم کرکے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے قلعہ دیدار سنگھ میں ایک میٹنگ کے دوران کیا’ انہوں نے کہاکہ یہ ملک لاالہ الااللہ کے نام پر بنا تھا اور اسکا ایٹم بم اسلام کی جاگیر ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ اسلام کا نمائندہ ہے۔ او آئی سی ناکام ہو چکی ہے ۔یو این کا نمائندہ20دن تک خاموش رہا اور جب اس کے سکول پر بمباری ہوئی تو پھر اس نے آنسو بہائے ۔اگر صلیبی مررہے ہوتے تو یواین کی فوج وہاں داخل ہو جاتی لیکن آج مسلمان شہید ہو رہے ہیں اس لئے وہاں امن فوج نہیں جاتی۔