فلسطینی وزیر اعظم کی اقوام متحدہ سے فلسطین پر جاری اسرائیلی حملے رکوانے کی اپیل

Mohammad Shtayyeh

Mohammad Shtayyeh

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے نے اقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اورالقدس پر اسرائیل کے جاری حملوں کو روکنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم اشتیے نے فلسطین کی سرکاری ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے کو بیان دیتے ہوئے “مغربی کنارے میں قابض فوج کے خونی قتل عام کے ساتھ ساتھ 1948 کی سرزمین پر فلسطینی عوام کے خلاف آباد کار ی کےنسل پرستانہ حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے بیان دیا کہ ان جرائم کو صدر محمود عباس کی ہدایت پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم اشتیے نے چار ممالک روس ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، اقوام متحدہ اور یوروپی یونین سے سنجیدہ سیاسی راستہ کھولنے ہی کے نتیجے میں قبضہ ختم ہونے اور القدس کی آزادی کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنے سے آگاہ کیا ہے۔