واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ڈٹ گئے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں ملکی اقدار کے تحت ووٹنگ کی۔ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
دو ریاستوں کا قیام ہی تنازعہ کا واحد حل ہے۔ ادھر فلسطینی صدرمحمود عباس نے جان کیری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کی صورت میں وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کو تیار ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کی اور اسے اسرائیل کے خلاف تعصب پر مبنی قرار دے دیا۔