فلسطینی اتھارٹی کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کا فیصلہ

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینی اتھارٹی نے عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے باوجود اسرائیل کے ہاتھ کچھ نہ آیا، سفاکانہ کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا ہوا، خود اسرائیلی عوام بھی جارحیت کے نتائج سے خوش نہیں۔

اسرائیلی اخبار کے تحت ہونیوالے سروے میں عوام کی اکثریت نے اسے جنگی کامیابی قرار دینے سے انکار کردیا، غزہ پر شدید بمباری کے نتیجے میں شہری اموات اور املاک کے نقصان پر اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں بھی گھسیٹا جاسکتا ہے۔

فلسطینی حکام نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے وزیر خارجہ ریاض المالکی کل ہالینڈ روانہ ہوں گے۔