گوجرانوالہ : فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ اور یوتھ ونگ کی مشترکہ احتجاجی ریلی، ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ ضلع گوجرانوالہ کے سرپر ست اعلیٰ نعیم یونس بٹ نے کی، ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نعیم یونس بٹ نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کئے جانے والے اسرائیلی مظالم پر مسلمانوں کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور اسرائیل کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلندکرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں ہوس اقتدار میں مبتلا ہو کرمنتخب جمہوری حکومت کے خلاف لانگ مارچ تو کرنے جارہی ہیں لیکن ان جماعتوں نے اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،ریلی سے صدر ریل بازارحاجی محمد صدیق، نائب صدر ٹریڈرز ونگ شیخ افضل جج، چوہدری نصیر،قاری شفیق ، صدر علما ء و مشائخ ونگ سعیداحمد چشتی صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ حاجی نذیر جموں والے، ،شیخ محمد اکرام ایس ایم آصف،خالد پر ویز ڈار ،راشد گجر،ماما شہباز،صفت علی بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ریلی کے دورا ن شرکاء اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ریلی ریل بازار سے شروع ہوکر اڈ ہ گو ندلانوالہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔