نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم غزہ کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا اور اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری اور اسلامی ممالک کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔