واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کر رہی ہے۔
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے امریکہ اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کیلئے اپنا وعدہ نبھائے۔
انہوں نے کہا ایران پر عقابی نظر ہے، جوہری ڈیل کی خلاف ورزی کی تو ایکشن لیں گے۔