بیت المقدس: صہیونی حکومت نے فلسطینیوں کے مزید 20 گھر گرانے کا حکم جاری کر دیا

Palestinian Home Down

Palestinian Home Down

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی حکام کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مزید 20گھروں کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

فلسطینیوں کے یہ گھر آئندہ تین دنوں میں منہدم کر دیئے جائیں گے۔ ان 20 گھروں میں 170 فلسطینی زندگی گزار رہے ہیں۔