فلسطین کے معاملے پر حکمران بالا کی خاموشی حیران کن ہے۔انجمن طلباء اسلام

Gathering

Gathering

راولپنڈی: فلسطین میں دو ہزار سے زائد مسلمانوں کو اسرائیلی بربریت کا شکار بنا دیا گیا لیکن ہمارے حکمران مصلحتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔اقوام متحدہ جو دنیا کے چھوٹے سے چھوٹے مسئلے پراجلاس طلب کرتی ہے وہ بھی اسرائیلی بدمعاشوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانجمن طلباء اسلام کے سٹی ناظم شہیرسیالوی نے طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معاملے پہ جلد از جلد اعلی سطحی اجلاس طلب کرے اور ٹھوس اقدامات کی جانب پیش قدمی کرے۔۔۔