لالہ موسی: فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، تمام مسلم ممالک فلسطینی عوام پر اسرائیلی بربریت کے خلاف یکجا ہو کر آواز بلند کریں، اور اسرائیلی مظالم کو بند کروائیں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ امیر جماعت اسلامی نے جامع مسجد النور ٹھیکریاں میں فہم قرآن وحدیث کورس کی پروقار تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کا OIC کا اجلاس نہ بلا نا سمجھ سے بالاتر ہے، اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
کیونکہ دورانِ جنگ بھی ہسپتال، شہری آبادی وغیرہ کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنازہ لے کر جانے والے اور ہسپتالوں میں داخل زخمیوں پر بھی بم برسائے، امریکہ اور اس کے حواری جو امن کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں، انہیں اب کیوں اسرائیلی بربریت نظر نہیں آ رہی، کیا وہاں بے گناہ بچوں، خواتین کو شہید نہیں کیاجارہا َ؟ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ نے آخر میں فہم قرآن وحدیث کورس کا انعقاد کرنے پر شاندار الفاظ میں علامہ جاوید صفدر صمیم اور مسجد النور ٹھیکریاں کی انتظامیہ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔