لاہور : سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا فلسطینی مسلمان امت مسلمہ کی اجتماعی غفلت کی سزا بھگت رہے ہیں۔ بیت المقدس پر یہودی قبصہ امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے ۔حکمرانوں نے وطن عزیز کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا معاشی غلام بنا دیا ہے ،حکمرانوں سے عوام کی مایوسی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔وزراء کے منفی اور غیر پارلیمانی بیانات عوامی غصہ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
حکومتی کشتی ڈگمگا رہی ہے ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلاب کی کال سے قبل ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور شاہی محلات پر لزرہ طاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پہنچنے پر میڈ یا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا ،ارشد مصطفائی کاکہنا تھا سبز انقلاب کے نتیجے میں ہی حقیقی جمہوری نظام آئے گا اور اب انقلاب کے ریلے کو روکنا حکمرانوں کے بس میں نہیں رہا ،انہوں نے کہا حکومت مخالف تحریک کا فائنل راونڈ شروع ہونے والا ہے ہم حکومتی جبر کا صبر سے مقابلہ کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حکومت فوج کو سیاست میں لانے سے باز رہے اور سیاست کا مقابلہ سیاست سے کرے۔
آزادی کے مہینے میں قوم کو نا اہل حکمرانوں سے آزادی ملے گی۔سند ھ حکومت علامہ سید ریاض حسین شاہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار کرے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا وقت آگیا ہے۔