فلسطینی صدر کا اسرائیل سے تعاون کی پالیسی کا دفاع

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

جدہ (جیوڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تعاون کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوبارہ انتشار اور تباہی کی جانب نہیں جا سکتے جیسا پہلے ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تعاون کی پالیسی کا دفاع کیا۔

صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ انتشار اور تباہی کی جانب نہیں جا سکتے جیسا پہلے ہو چکا ہے اور ہم اس کا بخوبی مشاہدہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ ہم اس صورتحال کی جانب واپس نہیں جائیں گے جو ہمیں تباہ کر دے۔

صدر عباس کے بیان پر فلسطین میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے صدر محمود عباس کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کا بیان اسرائیل نواز ہے۔