اردن (جیوڈیسک) اردن فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے فلسطین، اسرائیل قیام امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی صدر نے فلسطین، اسرائیل قیام امن کے مسئلے پر شاہ عبداللہ کو اعتماد میں لیا۔
شاہ عبداللہ نے آزاد فلسطین کے قیام کے موقف کی تائید کرتے ہوئے فلسطینیوں کی کوششوں کو سراہا۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے اجتناب کرے۔ محمود عباس نے اردن کی جانب سے فلسطینی موقف کی تائید کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔