اسلام آباد (جیوڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اس موقع پر ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
محمود عباس صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
فلسطینی صدر اور وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد میں فلسطین کے نئے سفارتخانے کاافتتاح کریں گے، فلسطینی صدر محمود عباس یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے، محمود عباس 2005ء اور 2013 ءمیں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔