انقرہ (جیوڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس ترکی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں صدارتی محل میں ان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔
صدر طیب اردگان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر محل میں قدیم زرہ بکتر پہنے نیزے پکڑ کر کھڑے ہونے والے سولہ محافظوں نے فلسطینی صدر کو بھرپور پروٹوکول فراہم کیا۔
صدارتی محل کے ترجمان کے مطابق یہ محافظ قدیم ترک سلطنت میں شامل مملکتوں اور علاقوں کی علامتی نمائندگی کرتے ہیں۔