ایتھنز (جیوڈیسک) فلسطینی ریاست کی تازہ پیش رفت کا اعلان صدر محمود عباس نے یونانی وزیراعظم الیکسیس زیبراس سے ایتھنز میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عنقریب فلسطینی ریاست کا پاسپورٹ بھی منظرعام پر لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں قائم فلسطینی قونصل خانوں اور ہائی کمیشنز میں سفارتی دستاویزات مملکت فلسطین کے نام سے مہر بند کر دی گئی ہیں۔
نئی دستاویزات میں فلسطینی اتھارٹی کی جگہ ریاستِ فلسطین کا نام رکھا گیا ہے۔ اگلے ایک سال کے دوران فلسطینی ریاست کا پاسپورٹ بھی تیار کر لیا جائے گا۔