نیویارک (جیوڈیسک) فلسطینی حکام نے خود مختار فلسطینی ریاست کے حوالے سے قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
قرارداد آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ فلسطینی سر زمین پر قبضہ ختم کر کے 2017 تک علاقہ خالی کر دے۔
امریکا نے پہلے ہی قرارداد ویٹو کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔