فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر سلینا گومز بھی خاموش نہ رہیں

Selena Gomez

Selena Gomez

نیویارک (جیوڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی سفاک بربریت کے خلاف امریکی گلوکارہ سلینا گومز بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے اپنے ایک بیان میں غزہ کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ سلینا گومز نے اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ غزہ کے مظلوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانیت کا تقاضہ یہی ہے۔

کہ اس وقت غزہ کے لئے دعا کی جائے جب کہ ان خاندانوں اور بچوں کے لیے بھی دعا کی جائے اس جنگ کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ زندگی میں کیا چیز اہمیت رکھتی ہے، ہم سب یہاں ایک دوسرے کی مدد اور ایک دوسرے سے پیار و محبت کرنے لئے ہیں۔

ہمیں یہ تبدیلی لانی ہو گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں کسی ایک فریق کے ساتھ نہیں بلکہ امن اور انسانیت کے لیے دعا گو ہوں۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی پاپ گلوکارہ سلینا گومز کے اس بیان کو جہاں سیکڑوں لوگوں نے سراہا وہیں ان کے کئی۔

یہودی مداحوں نے اس پر شدید تنقید بھی کی اور احتجاجاً انہوں نے سلینا کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فالو کرنا چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 13 روز سے اسرائیل کی بے لگام فوج کی جانب سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 425 افراد شہید جب کہ ہزاروں زخمی اور معزور ہو چکے ہیں۔