فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں: محمود عباس

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں۔ امریکا مداخلت کر کے مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر نے صدر اوباما کو لکھے خط میں کہا ہے۔

کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔