تل ابيب (جیوڈیسک) صیہونی حکومت اور اس کے آلہ کار گزشہ 7 دہائیوں سے فلسطینیوں پر تو ظلم کے پہاڑ توڑ ہی رہے ہیں لیکن اب اس نے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں میں مقبول ناموں کو بھی چھپانا شروع کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت نے مختلف وزارتوں کی مدد سے فلسطینیوں میں مقبول ناموں کی فہرست تیار کی ، جس میں سر فہرست نام ’’محمد‘‘ تھا جبکہ ’’احمد‘‘مقبول ترین ناموں کی فہرست میں نویں نمبر پر تھا۔
لیکن اسرائیل نے جو فہرست شائع کی اس میں سے یہ دونوں نام ہی نکال دیئے تاکہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے اسلامی تشخص کو مٹاکر عبرانیت کا رنگ ظاہر کیا جاسکے۔ صیہونی حکومت عرب ناموں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ غیر معروف عبرانی ناموں کی تشہیر کی کوشش کر رہی ہے۔