مصطفی آباد/للیانی: نہتے فلسطینیوں پر بمباری ظلم کی انتہا ہے، کفر اپنی تمام تر توانائیاں اکھٹی کرکے اسلام اور مسلمانوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، عالم اسلام کو کفر کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے تمام تر گروہی ، مذہبی، مسلکی و لسانی اختلافات بھلا کر ایک نقطہ پر متفق ہونا چاہئے، مسلمانوں کی پستی اور زوال کا سبب دین اسلام سے دوری ہے، اگر آج امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا چاہتی ہے تو انہیں قرآن و حدیث کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کھلی جارحیت ہے ، انسانی حقوقکی خلاف ورزی پر مسلم ممالک کے حکمران عالمی سطح پر آواز بلند کریں، امریکہ کا لے پالک بچہ اسرائیل اسی کے ایماء پر نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔