فلسطینیوں کی جاسوسی سے انکار کرنیوالے 43 سابق اسرائیلی فوجی ملازمت سے برطرف

Israeli Military

Israeli Military

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی فوجی نے فلسطینیوں کی جاسوسی سے انکار کرنے والے سابق خفیہ اہلکاروں کو فارغ کر دیا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی کمانڈر نے ان 43 سابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نوکریوں سے برخواست کر دیا ہے جنہوں نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی باشندوں کی جاسوسی جاری نہیں رکھ سکتے۔