نیویارک (جیوڈیسک) فلسطینیوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکنیت کیلئے باضابطہ درخواست دے دی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل اور امریکہ نے اس اقدام کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے یہ درخواست اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ ایک قرارداد مسترد ہونے کے 4 گھنٹوں سے بھی کم وقت بعد جمع کرائی گئی۔
فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کیخلاف جنگی جرائم کے الزامات کے تحت مقدمے دائر کرانے کے اہل ہونگے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں شمولیت سے فلسطین کی امداد متار ہو سکتی ہے۔