قاہرہ (جیوڈیسک) اسلامی ممالک کے علاوہ غیرمسلم ممالک میں بھی اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی جارہی ہے، بولیویا اور مصر میں ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا۔
غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم پر انسانیت سراپہ احتجاج ہے۔ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ظالم اسرائیل کی مذمت کرنے کیلئے بولیویا کے شہر لاپاز میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ اس احتجاج میں مسلمانوں کے ہمراہ غیرمسلم بھی شریک تھے۔
نعرے لگاتے مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی جارہی تھی۔ مظاہرین نے احتجاجاً اسرائیلی پرچم والے پوسٹر کو نظرآتش کیا۔ قاہرہ میں بھی غزہ پر ٹوٹنے والے قہر کیخلاف لوگ مشتعل ہیں۔
مصری دارالحکومت میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں نعرے لگائے اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا۔