فلسطینیوں کا اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج

Protest

Protest

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینیوں نے اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف مشرقی غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹھ سال سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے تباہ کئے گئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا کام تیز کرنے کی بھی اپیل کی۔

اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو سرحدی باڑ تک جانے سے روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔