لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے افطار اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ غزہ اور رفاہ میں اسرائیلی بمباری اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ، بربریت اور انسانیت دشمنی کی انتہا ہے۔ امریکہ ، یورپ ، عالم اسلام اور اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے حسی انسانیت کا انتہائی زوال ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور ملک بھر کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلائیں، فلسطینیوں سے یکجہتی، ظلم کے سدباب اور عالمی سطح پر عالم اسلام کو متحد کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔
پاکستان عالم اسلام کا انتہائی اہم ملک ہے اس موقع پر متحرک ہونے سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے ۔ دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے جس سے 18کروڑ عوام کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔