مقبوضہ بیت القدس (جیوڈیسک) دنیا بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے۔
آج کے دن ہر سال صیہونیت کے زیر تسلط فلسطینی عوام سے اظہار محبت کا دن آج منا یا جاتا ہے،اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد نہتے فلسطینیوں کو صیہونی ظلم وجبر برادشت کرتے چونسٹھ سا ل بیت گئے لیکن عالمی برداری اور اسلامی ممالک کی بے حسی کے باعث فلسطینی عوام صیہونی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں۔
فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی تسلط سے نجات کے لیے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔