پین پیسیفک اوپن ٹینس کا ٹائٹل اینا ایوانووچ نے جیت لیا

Anna

Anna

ٹوکیو (جیوڈیسک) سابق عالمی نمبرایک اینا ایوانووچ نے کیرولین ووزنیاکی کو شکست دے کرپین پیسیفک اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔ جاپان کے شہرٹو کیو میں کھیلے گئے فائنل میں سربین ٹینس اسٹاراینا ایوانووچ نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ سنگاپورمیں ہونے والے ڈبلیوٹی اے فائنلز کھیلنے کی امیدیں بھی روشن کرلیں۔

ایوانووچ نے پہلا سیٹ چھ دوسے اپنے نام کیا، ووزنیاکی نے دوسرے سیٹ میں مزاحمت کی اور سیٹ کوٹائی بریک تک لے گئیں لیکن ایوانووچ نے سیٹ سات چھ سے جیت کررواں سال چوتھا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چھبیس سالہ ایوانووچ اس کامیابی کی بدولت ڈبلیوٹی ایرینکنگ میں آٹھویں سے پانچویں پوزیشن پر آ گئیں۔