سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی عدلیہ آزاد ہے۔ پاناما کیس کا فیصلہ قبول کرینگے۔
لوڈشیڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے چند روز قبل بجلی کا بحران آیا تھا تاہم اب حالات بہتر ہیں۔ رمضان المبارک میں کوشش ہو گی کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شام پر امریکی حملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر جو قیامت گزر رہی ہے یہ تاریخی باب ہے۔ 15 سال سے عراق، لیبیا اور شام میں امریکی مداخلت ہے۔ شام پر امریکی حملوں کو علیحدہ چیز تصور نہیں کرتا۔
حکومتیں بدلنے کا بنیادی حق کسی اور ملک کو نہیں دیا جا سکتا۔