سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان اور نون لیگ کو اپنے مخصوص نرم لہجے میں تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں ہنگامے کی ضرورت نہیں، عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا، فیصلے کا اثر سی پیک پر نہیں پڑے گا۔
سی پیک کا معاہدہ چین اور پاکستان حکومت کے درمیان ہے، نواز شریف کے پاس ایک دو دن ہیں، استعفیٰ دے دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری آج بھی مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں، زرداری بڑے دل والے شخص ہیں، ابھی تک مولانا کو جواب نہیں دیا۔
آجکل میاں صاحب اور مولانا کی پپیاں اور جپھیاں چل رہی ہیں، مولانا کو آج بھی اچھا سیاست دان سمجھتا ہوں، سمجھ نہیں آ رہی کہ مولانا نے یہ بیان کیوں دیا۔