اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج تیسری بار پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز سمن دیر سے ملنے کی وجہ سے بدھ کو پیش نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق حسن نواز کو جے آئی ٹی سے سمن بدھ کو دن دو بجے موصول ہوئے، اس لئے وہ پیش نہیں ہو سکے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حسن نواز لندن سے پاکستان پہنچ چکے ہیں، جے آئی ٹی جب طلب کرے گی وہ پیش ہو جائیں گے۔