اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کا ہنگامہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے فیصلہ آئندہ ہفتے تک سنائے جانے کا امکان ہے ، فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔
ستاروں کی چال نہ علم الاعداد کا حساب یہ پیش گوئی برسوں کی ریاضت کی روشنی میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کر کے جمود کو توڑ دیا ہے ، ان کا کہنا ہے پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک سنائے جانے کا امکان ہے۔
اٹارنی جنرل کا کہنا ہے فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا شیخ رشید نے کہا عدالت کے فیصلے کو قبول کریں گے ، اگر فیصلہ کمیشن کا ہوا تو ادھر بھی جائیں گے ۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے رہنما مختلف مواقعوں پر فیصلہ قبول کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ ملک بھر میں بے یقینی کی فضا کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کرینگے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔