پانامہ کیس عدالتی فیصلے پر متعدد معاملات ٹریک پر آ گئے ہیں، شوکت اللہ خان

Shaukat Ullah Khan

Shaukat Ullah Khan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سابق گورنر صوبہ خیبر پختون خوا شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس عدالتی فیصلے پر متعدد معاملات ٹریک پر آگئے ہیں، دو ماہ بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی سامنے آ جائے گی۔

سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،وزیرستان میں آپریشن کے دوران نکل مکانی کرنے والے متعدد مقامی افراد متاثر ہوئے جن کی بحالی کے لئے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے،پنجاب کے لاکھوں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کا معاملہ دفاع وطن کے لئے قربانیاں دینے والے پختونوں کے لئے مایوسی کا باعث بن رہا ہے حکومت فلٹر لگا کر ان پختونوں کی داد رسی کرے جنہوں نے ہر محاز پر قربانیاں دیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سر سید ایونیو موہڑہ چوک واہ کینٹ پر واہ ریذیڈنشیا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، تقریب میں ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ، چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ ، وائس چئیرمین ، زیشان صدیق بٹ ،صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی ،محمد فیصل اقبال ،چیف ایگزیکٹیو واہ ریذیڈنشیا ہاوسنگ پروجیکٹ ملک فخرالدین،تنویر منشاء ملک لیاقت،حاجی اکرم، حاجی نصیر الدین ، سابق کونسلر گدوال چوہدری اظہر محمود، قاجی میر اسلم ، عبد الحمید حاجی عبدالوہاب عابدکے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،سابق گورنر کے پی کے شوکت اللہ خان کا کہنا تھا کہ لاکھوں پختونوں کی شاختی کارڈز بلاک کرنے کا معاملہ نے قومی سطح پر اچھا تاثر نہیں دیا۔

لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پنجاب میںمقیم ان پختونوں کو عتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے جنہوں نے اس ماد ر ملت کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے،اور ہر محاز پر مردانہ وار مقابلہ کیا،ضرورت اس امر کی ہے کہ فلٹر لگا کر ان لوگوں کی تحقیق و تفتیش کی جائے اور اس بابت ان لوگوں سے انکی تصدیق کی جائے جو عرصہ دراز سے وہاں مقیم ہیں،تاہم اس معاملہ میں تاخیر پختونوں میں مایوسی کا باعث بن رہی ہے حکومت کو جلد ان پر سنجیدہ کاروائی کرنا ہوگی،انھوں ے ولی خان یونیورسٹی میںمشعال خان کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان چپقلش کو مذہبی رنگ نہیں دینا چاہئے،واقعہ کی عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیں جس کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹ بھیلے لیا ہے،سپریم کورٹ کی ڈائریکشن سے مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا قلع قمع ممکن ہوسکے گا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر
ٹیکسلا0300-5128038