اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس قانونی مسئلہ نہیں ہے، دنیا جانتی ہے کہ الزامات لگانے والے بھی ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ ایک فریق ہی کرپٹ ہے۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومتی اور سیاسی سطح پر عدم رواداری اور عدم برداشت سے مسائل بڑھے ہیں، لاپتا افراد کا ذکر کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے زور دیا کہ اس معاملے میں حکومت کو سخت رویہ اپنانا ہو گا۔