پانامہ کیس پر عملدرآمد شروع، نیب کا عدالت میں 4 ریفرنسز دائر کرنیکا فیصلہ

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف، ان کے بچوں، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب اور ایف آئی اے کے پاس پہلے سے موجود شواہد بھی ریفرنسز کا حصہ ہونگے۔

چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ نیب نے چار ریفرنسز عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس جے آئی ٹی کے شواہد پر دائر کیے جائیں گے اور ایف آئی اے کے پاس پہلے سے موجود شواہد بھی ریفرنسز کا حصہ ہونگے۔ ریفرنسز شریف خاندان، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار پر دائر کئے جائیں گے۔