پاناما حکومت کا موزک فونسیکا کے اسٹور پر پھر چھاپہ، دستاویزات ضبط

Panama

Panama

لاہور (جیوڈیسک) پاناما میں تفتیش کاروں نے ایک بار پھر موزک فونسیکا کے اسٹور پر چھاپہ مارا، اور ضائع کیے گئے دستاویزات سے بھرے تھیلے قبضے میں لے لئے۔

فرم کا مؤقف ہے کہ ان تمام دستاویزات کو پہلے کمپیوٹر میں محفوظ کیا گیا تھا۔

پاناما کی حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی موزک فونسیکا کے دفتر پر چھاپہ مار کر سینکڑوں ڈجیٹل فائلز قبضے میں لی تھیں۔